بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نسیم شاہ کا کوویڈ 19 ٹیسٹ مثبت آگیا

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کا کوویڈ 19 ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، وہ پاک انگلینڈ سیریز کے باقی میچز کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق نسیم شاہ میں کورونا وائرس کی تشخیص سامنے آئی ہے، نسیم شاہ ابھی اسپتال میں ہی زیر علاج ہیں۔

پی سی بی نے گزشتہ روز نسیم شاہ کو نمونیا کی تشخیص کا بتایا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان چھٹا میچ کل کھیلا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق نسیم شاہ کا ٹیم کے ہمراہ نیوزی لینڈ روانگی کا فیصلہ رپورٹس کی روشنی میں میڈیکل ٹیم کرے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.