بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

امریکی صدر جوبائیڈن کے پاکستان سے متعلق بیان پر وزارت خارجہ کے سینئر افسر کا رد عمل

امریکی صدر جوبائیڈن کے پاکستان سے متعلق دیے گئے ریمارکس پر وزارت خارجہ کے سینئر افسر کی جانب سے ردِ عمل کا اظہار کیا گیا ہے۔

وزارت خارجہ کے سینئر افسر نے جوبائیڈن کے پاکستان کے ایٹمی پروگرام سے متعلق دیے گئے بیان پر کہا ہے کہ یہ سمجھنا مشکل ہے صدر بائیڈن نے غیر ضروری ریمارکس کس تناظر میں دیے ہیں۔

وزارت خارجہ کے سینئر افسر کے مطابق متعدد امریکی صدور اور امریکی حکومت نے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی سیکیورٹی اور کنٹرولز کو ہمیشہ مؤثر اور معیاری قرار دیا ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو بے قاعدہ قرار دے دیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو بے قاعدہ قرار دے دیا ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے پاکستان پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام بے قاعدہ ہے۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ میراخیال ہے کہ پاکستان خطرناک ترین ممالک میں سےایک ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.