امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کے دورہ آزاد کشمیر پر بھارتی میڈیا کے پیٹ میں مروڑ اٹھنے لگے ہیں۔
پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے 2 سے 4 اکتوبر تک تین دن آزاد کشمیر کا دورہ کیا اور وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر سے ملاقات کی تھی۔
امریکی سفیر کے دورے کا مقصد پاک امریکا تعلقات کے فروغ اور دونوں ملکوں کے گہرے اقتصادی، ثقافتی اور عوامی روابط کو اُجاگر کرنا تھا۔
اپنے دورے کے دوران ڈونلڈ بلوم نے آزاد کشمیر کو آزاد کشمیر کے نام سے پکارا جس پر بھارتی میڈیا نے شور مچانا شروع کردیا ہے۔
Comments are closed.