پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔
امریکی سفارتخانہ کے ترجمان کے مطابق ملاقات میں آزادانہ و منصفانہ انتخابات کی اہمیت اور موجودہ سیاسی اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق ملاقات میں امریکا اور پاکستان کے درمیان تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات کی اہمیت پر بھی گفتگو کی گئی۔
ترجمان نے کہا کہ ملاقات میں یو ایس پاکستان گرین الائنس فریم ورک میں پیشرفت پر بھی گفتگو ہوئی۔
Comments are closed.