وفاقی وزیرِ اطلاعات مریم اورنگ زیب نے زلمے خلیل زاد کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی سازش اور امپورٹڈ رجیم کی اصلیت سامنے آگئی ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ فارن ایجنٹ کون ہے؟ ثابت ہوگیا ہے، بین الاقوامی لابسٹ پاکستان میں خانہ جنگی کرانے کے لیے متحرک ہوگئے ہیں۔
ادھر (ن) لیگی رہنما طلال چودھری کا کہنا ہے کہ زلمے خلیل زاد عمران خان کے لیے مرے جارہے ہیں، اس کی وجہ سمجھ آتی ہے، کیونکہ عمران نے ملک کو دیوالیہ کیا، پاکستانی فوج کے خلاف مہم چلائی اور قانون و آئین سے بغاوت کی۔
دوسری جانب ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللّٰہ نے کہا ہے کہ عمران خان کہتے تھے امریکا نے ان کی حکومت گرائی، اب سی آئی اے کا زلمے خلیل زاد عمران کی حمایت میں پیش پیش ہے۔
Comments are closed.