امریکی رکن کانگریس بریڈشرمن نے صدارتی مندوب برائے موسمیات جان کیری کے نام وائٹ ہاؤس موسمیاتی کانفرنس میں پاکستان کو مدعو نہ کیے جانے کے معاملے پر خط لکھ دیا۔
بریڈشرمن نے اپنے خط میں کہا کہ علم میں آیا ہے پاکستان امریکا میں ہونے والی موسمیاتی کانفرنس میں مدعو نہیں، وائٹ ہاؤس موسمیاتی کانفرنس میں پاکستان کو بھی مدعو کیا جائے، 216 ملین آبادی کیساتھ پاکستان آبادی کے لحاظ سے دنیا کا پانچواں بڑا ملک ہے۔
امریکی رکنِ کانگریس نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سےمتعلق پاکستان کوشامل نہ کرنےکی کوئی وجہ نہیں بنتی،پاکستان دنیامیں موسمیاتی تبدیلی سے سب زیادہ متاثرممالک میں ایک ہے، پاکستان مسلسل موسمیاتی تبدیلی سےمتاثرہ ٹاپ 10ممالک کی فہرست میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے 2050 تک 63 ملین ماحولیاتی تارکین وطن میں سب سے زیادہ پاکستانی ہونگے، پاکستان یواین فریم ورک کنونشن آن کلائمٹ چینج کا دوبار نائب صدر منتخب ہوا، پاکستان کو وسیع پیمانےپر جنگلات کی افزائش پر بین الاقوامی حمایت حاصل ہے۔
بریڈشرمن نے کہا کہ پاکستان نےحال ہی میں گرین کلائمٹ فنڈکےشریک چیئرکے فرائض انجام دیئےہیں، پاکستان کےدوہمسایہ ممالک چین اور بھارت بھی موسمیاتی کانفرنس میں مدعوہیں، وائٹ ہاوس کی موسمیاتی کانفرنس میں مدعوکئےجانے کےمعیارپرنظرثانی حوصلہ افزاہوگی۔
Comments are closed.