امریکی خاتونِ اول کی ٹانگ میں موجود گہرے زخم کا کامیاب آپریشن کردیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن کی اہلیہ ڈاکٹر جِل بائیڈن کے بائیں پاؤں میں کوئی مواد جمع تھا جو زخم کا باعث بنا ہوا تھا۔
آپریشن کے ذریعے اسی مواد کو نکالا جانا تھا، کامیاب آپریشن کے بعد گہرے زخم کی وجہ بننے والے مواد کو نکال لیا گیا ہے۔
ساحل پر لطف اندوز ہونے کے دوران جِل بائیڈن کو کسی چیز نے کاٹا تھا تاہم طبی معائنے کے بعد زخم کا سبب بننے والی چیز واضح نہیں ہو سکی ۔
کامیاب آپریشن کے بعد جِل کا زخم اب صاف ہے اس میں کوئی زہریلا مواد بھی موجود نہیں ہے۔
Comments are closed.