امریکا کے ریٹائرڈ سفارتکار مینوئل روچا پر کیوبا کے لیے جاسوسی کا الزام عائد کردیا گیا ہے۔
مینوئل روچا بولیویا میں امریکا کے سفیر رہ چکے ہیں، انہیں جمعہ کو فلوریڈا سے گرفتار کیا گیا تھا۔
73 برس کے روچا پر الزام ہے کہ انہوں نے کیوبا کو انٹیلی جنس جمع کرنے میں مدد دی تھی۔
محکمہ انصاف نے مینوئل روچا کیخلاف الزامات جاری کردیے ہیں جن کے مطابق سابق سفیر کئی عشروں تک کیوبا کے لیے ایجنٹ کا کام کرتے رہے ہیں۔
25 برس تک سفارتکاری کے دوران مینوئل روچا نے زیادہ تر وقت لاطینی امریکا کے ممالک میں گزارا تھا۔
یئل، جارج ٹاؤن اور ہارورڈ سے تعلیم یافتہ مینوئل روچا کا تعلق نیویارک سے ہے، ریٹائرمنٹ کے بعد وہ بزنس سے وابستہ ہوگئے تھے۔
Comments are closed.