امریکا کے تعلیمی اداروں میں فائرنگ کے متعدد واقعات نے امریکیوں سمیت کئی ممالک کو تشویش میں مبتلا کر رکھا تھا تاہم اب ریاست الامابا میں ایک اسکول میں بُلٹ پروف کمرے بنا دیے گئے ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ریاست الاباما کے ایک ایلیمنٹری اسکول نے اپنے طلبہ کو فائرنگ سے بچانے کے لیے بُلٹ پروف اور محفوظ کمرے متعارف کرائے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق ابتدائی طور پر اسکول کے 2 کلاس رومز میں 60 ہزار ڈالر خرچ کر کے بلٹ پروف کمرے بنائے گئے ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق بلٹ پروف کمرے کو اس طرح بنایا گیا ہے کہ عام حالات میں یہ دیوار کے ساتھ لگا وائٹ بورڈ دکھائی دے گا تاہم ہنگامی یا خراب موسمی حالات کے دوران یہ 10 سیکنڈز کے اندر بہت ہی آسانی کے ساتھ بلٹ پروف اور حفاظتی کمرے میں تبدیل ہوجائے گا۔
رپورٹس کے مطابق فروری 2018 میں فلوریڈا کے ہائی اسکول میں فائرنگ کے واقعے کے بعد اس طرح کے حفاظتی اقدامات کی گونج سنائی دی تھی۔
واضح رہے کہ امریکا میں کئی فائرنگ کے واقعات میں طلبا اور اساتذہ سمیت متعدد لوگ ہلاک ہوچکے ہیں۔
Comments are closed.