امریکا کی یونیورسٹی آف پنسلوینیا کی قیادت نے استعفیٰ دے دیا ہے، ڈونرز کے دباؤ کی وجہ سے یونیورسٹی کی صدر الزبتھ میگیل اور بورڈ آف ٹرسٹیز کے چیئرمین اسکاٹ باک نے استعفیٰ دیا ہے۔
یہ اقدام یونیورسٹی آف پنسلوینیا کی صدر کی کانگریس میں پیشی کے چار روز بعد کیا گیا ہے۔
اس پیشی میں یونیورسٹی کی صدر سے بار بار پوچھا گیا تھا کہ آیا وہ یہودیوں کی نسل کشی کا مطالبہ کرنے والے طالب علموں کے خلاف انضباطی کارروائی درست سمجھتی ہیں یا نہیں، صدر میگیل نے واضح کیا تھا کہ یہ صورتحال پر منحصر ہے۔
کانگریس کمیٹی کے سامنے اسی پیشی میں ہارورڈ یونیورسٹی کی صدر ڈاکٹر کلاڈین گے، ار میساچوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کی صدر ڈاکٹر سیلی بھی پیش ہوئی تھیں اور ایسا ہی مؤقف اختیار کیا تھا۔
صدر میگیل کے مستعفی ہونے کے بعد ڈاکٹر کلاڈین اور ڈاکٹر سیلی پر بھی مستعفی ہونے کے لیے دباؤ بڑھ گیا ہے۔
Comments are closed.