بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

امریکا: کیمرا مین لائیو نشریات چھوڑ کر طوفان میں پھنسے لوگوں کو بچانے چلا گیا

پہلے لوگوں کی مدد پھر کام، امریکا کی ریاست فلوریڈا میں سمندری طوفان کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال نیوز چینل پر لائیو دکھائی اور بتائی جارہی تھی کہ اس دوران نیوز چینل کا کیمرا مین لوگوں کو پانی میں پھنسا دیکھ کر کیمرا زمین پر چھوڑ کر ان کی مدد کرنے دوڑ پڑا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق نیوز چینل کے امریکی رپورٹر ٹم لیسٹر طوفان کے باعث ہونے والے نقصانات اور وہاں پھنسے لوگوں کے حالات کے بارے میں لائیو بتا رہے تھے جبکہ ان کا کیمرامین گلین ایلس لوگوں کی مشکلات ٹی وی ناظرین تک پہنچا رہا تھا۔

اسی دوران اچانک کیمرامین پانی میں پھنسی خواتین اور دیگر لوگوں کو دیکھ کر کیمرا زمین پر چھوڑ کر ان کی مدد کے لیے دوڑ لگا دیتا ہے۔

کیمرامین کے اس انداز پر رپورٹر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے اپنی رپورٹنگ جاری رکھتے ہیں۔

رپورٹر ٹی وی پر ناظرین کو بھی بتاتا ہے کہ ان کا کیمرا مین لوگوں کی مدد کرنے چلا گیا ہے۔ اس کی مدد کرنے کے مناظر لائیو ٹی وی پر دکھائے جاتے رہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیمرا مین کے واپس آنے پر ٹی وی چینل کا رپورٹر اس کی تعریف بھی کرتا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سمندری طوفان کے باعث فلوریڈا میں 19 لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہیں جبکہ کئی سڑکوں پر پانی بھی جمع ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.