جمعرات 20؍شوال المکرم 1444ھ11؍مئی 2023ء

امریکا کا سب سے چھوٹا بینک، صرف 30 لاکھ ڈالر کے کھاتے

امریکا کا سب سے چھوٹا بینک کینٹ لینڈ فیڈرل سیونگز ہے جس میں صرف 30 لاکھ ڈالر کے کھاتے اور دو ملازمین ہیں۔

یہ بینک پچھلے 100 سال سے کام کر رہا ہے، اس کی کوئی اے ٹی ایم مشین نہیں ہے، نا ہی ویب سائٹ ہے جبکہ ٹرانزیکشن پر بھی کوئی فیس عائد نہیں۔

یہ بینک 1920 میں قائم کیا گیا تھا، موجودہ چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) جیمز سیمنز کہ پڑ دادا نے اس کی بنیاد رکھی تھی۔

بینک کی صرف ایک برانچ ہے جو ریاست انڈیانا کے شہر کینڈ لینڈ میں ہے۔

امریکا کا سب سے چھوٹا بینک صرف 3 سروسز فراہم کرتا ہے جن میں گھر کیلئے قرضے کا حصول، سیونگز اکاؤنٹ اور ڈپازٹ کھاتہ شامل ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.