امریکا نے افغانستان میں انسانی امدادی سرگرمیوں کے لیے 32 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی اضافی امداد کا اعلان کیا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ امریکا افغانستان کو 327 ملین ڈالر کی اضافی امداد دے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکا افغانستان میں انسانی امدادی سرگرمیوں کی مد میں اضافی امداد دے رہا ہے، افغانستان اور اس کے پڑوسی ممالک میں عالمی امدادی تنظیموں کے ذریعے انسانی امدادی سرگرمیوں کے لیے امریکی امداد کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔
Comments are closed.