امریکا کے شہر ڈیلاس سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو ’مونکی پاکس‘ نامی بیماری کی وجہ سے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ شہری حال ہی میں نائیجیریا کے شہر لاگوس سے اٹلانٹا اور پھر ڈیلاس پہنچا تھا۔
محکمہ صحت کے مطابق 2003 کے بعد یہ اس انوکھی بیماری کا پہلا کیس سامنے آیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس مریض کے ساتھ سفر کرنے والے دیگر افراد کو یہ بیماری منتقل ہونے کا بہت زیادہ خطرہ نہیں ہے۔
Comments are closed.