امریکی ریاست نیویارک کے شہر سیراکیوز میں گولی لگنے، چاقو زنی اور گاڑیوں کی ٹکر سے 13 افراد زخمی ہوگئے۔
واقعہ گزشتہ روز رات ساڑھے 12 بجے کے قریب پیش آیا جب سیکڑوں افراد شہر کے مغربی علاقے کی شاہراہ ڈیوس اسٹریٹ پر پارٹی کیلئے جمع تھے۔
سیراکیوز پولیس ترجمان لیفٹیننٹ میتھیو میلنوسکی نے اپنے بیان میں کہا کہ 4 افراد کو گولیاں لگیں، 6 پر چاقو حملہ ہوا یا انہیں تیز دھار آلے سے زخم آیا اور 3 افراد گاڑیوں کی ٹکر سے زخمی ہوئے۔
پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ زخمیوں میں 3 لڑکے اور 10 لڑکیاں شامل ہیں جن کی عمریں 17 سے 25 سال کے درمیان ہیں۔
پولیس کے مطابق تمام زخمیوں میں کسی کی حالت تشویشناک نہیں ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ زخمی افراد پولیس کو جائے وقوعہ پر ملے اور کچھ قریبی اسپتالوں میں زیر علاج تھے۔
سیکڑوں افراد کا مجمع ڈیوس اسٹریٹ پر پارٹی کیلئے جمع ہوا تھا، قریبی رہائش پذیر شہری نے بتایا کہ نصف شب سے قبل جھگڑا ہوا، اس کے 20 منٹ بعد ہی ایک اور جھگڑا ہوا جس کے بعد گولیاں چل گئیں۔
Comments are closed.