
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے وزارت خارجہ اور وزیراعظم آفس حکام کے انٹرویوز کے دوران سفارتکار فیصل ترمذی نے بتایا ہے کہ امریکا نے ہمارے ساتھ بات چیت بند کردی تھی۔
ایف آئی اے کو دیے گئے بیان میں فیصل ترمذی نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے کاغذ لہرانے کے بعد امریکا نے تحریری کہا کہ پاکستان سائفر شیئر کرے، امریکی حکام اس بات پر مشتعل اور حیران تھے۔
انہوں نے بتایا کہ امریکی حکام نے کہا کہ خفیہ رابطہ کاری عوامی گفتگو کا موضوع بنے تو کھلی بات چیت نہیں ہوگی۔
فیصل ترمذی نے یہ بھی کہا کہ وزارت خارجہ نے سابق وزیراعظم اور وزیر خارجہ کیلئے ایڈوائزری نوٹ جاری کیا، نوٹ میں ایسی رابطہ کاری کے تقدس اور سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کے اثرات پر بات کی گئی۔
Comments are closed.