جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

امریکا میں 2 لڑکیوں نے ٹیکسی چھیننے کے دوران پاکستانی ڈرائیور کو قتل کردیا

امریکی دارالحکومت  واشنگٹن میں ٹیکسی چھینے کی کوشش میں مزاحمت  کے دوران پاکستانی ڈرائیور جاں بحق ہو گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق واشنگٹن میں 13 اور 15برس کی 2 لڑکیوں نے پاکستانی ڈرائیورسے ٹیکسی چھیننےکی کوشش کی تھی۔

 پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور محمد انور نے مزاحمت کی، لڑکیوں نے اسٹین گن سے فائرنگ کردی۔

امریکی میڈیا کے مطابق  پاکستانی ڈرائیور محمد انور پرائیویٹ ٹیکسی چلاتے تھے اور 3 بچوں کے والد تھے۔

امریکی میڈیا کے مطابق  دونوں لڑکیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.