بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

امریکا میں 14 کروڑ سے زائد افراد کو ویکسین لگ گئی

امریکا میں 14 کروڑ سے زائد افراد کو کورونا ویکسین لگادی گئی۔

امریکی سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول (سی ٹی ڈی) 14 کروڑ سے زائد امریکی شہریوں کو کورونا ویکسین لگادی گئی ہے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق امریکا میں کورونا وائرس کے حوالے سے ماڈرنا، فائزر اور جانس اینڈ جانسن ویکسین استعمال کی جارہی ہے۔

دوسری طرف فرانسیسی وزارت صحت نے کہا کہ ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

فرانسیسی وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق آئی سی یو میں مریضوں کی تعداد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

وزارت صحت کے مطابق 24 گھنٹوں میں آئی سی یو میں مریضوں کی تعداد 4 ہزار 791 تک پہنچ گئی۔

وزارت صحت برازیل کے مطابق مسلسل دوسرے روز ملک میں کورونا سے 3 ہزار سے زائد اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

آسٹریلوی حکام کے مطابق ریاست کوئنزلینڈ میں کورونا کی برطانوی قسم کے 3 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.