امریکا کی ریاست ورجینیا میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، حادثے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
ایک انجن کے طیارے ایروٹک A240 کو اڑان بھرنے کے تھوڑی دیر بعد حادثہ پیش آیا۔
طیارے نے رچمنڈ کے میونسپل ایئرپورٹ سے صبح 8 بجے اڑان بھری اور تھوڑا ہی سفر طے کیا کہ اُس کا کنٹرول روم سے رابطہ منقطع ہوگیا۔
طیارے کا رابطہ منقطع ہونے کے بعد جب اسے تلاش کیا گیا تو معلوم ہوا کہ جہاز رچمنڈ کے علاقے میں تباہ حالت میں زمین پر پڑا ہے۔
حکام نے واقعے کا نوٹس لے کر معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
Comments are closed.