امریکا میں چند شہریوں نے مشترکہ طور پر لاٹری ٹکٹ کے ذریعے 1 ارب 28 کروڑ ڈالر کا انعام جیت لیا۔
ایک امریکی ویب سائٹ کے مطابق جمعہ کی رات کو ہونے والی قرعہ اندازی میں ایک انعامی ٹکٹ موجود تھا جسے ریاست الینائے میں خریدا گیا۔
یہ ملک کی تیسری بڑی انعامی رقم ہے، جیک پاٹ کی رقم اس لیے اتنی زیادہ ہوگئی کیونکہ پچھلی 29 قرعہ اندازیوں کے دوران کسی نے بھی درست نمبر کا انتخاب نہیں کیا تھا۔
امریکا میں لاٹری ٹکٹ میں دو طریقوں سے جیتنے والوں کو رقم دی جاتی ہے۔
ایک میں فاتحین انعامی رقم یکمشت وصول کرنے کے بجائے کئی سالوں تک سالانہ رقم لیتے رہتے ہیں جس میں ہر سال 5 فیصد اضافہ کیا جاتا ہے جبکہ دوسرا طریقہ سادہ ہے کہ یکمشت وصولی کرلی جائے۔
Comments are closed.