عسکریت پسند تنظیم القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کے بھائی ابراہیم بن لادن کی امریکا میں موجود جائیداد فروخت کے لیے پیش کردی گئی۔
غیر ملکی ٹیبلائیڈ کی رپورٹ کے مطابق ابراہیم بن لادن بیل ایئر میں موجود اپنی حویلی 2 کروڑ 80 لاکھ امریکی ڈالر میں فرخت کر رہے ہیں۔
مذکورہ حویلی نیویارک کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر حملے کے بعد سے خالی ہے، جسے اب فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ اسامہ بن لادن کے بھائی نے یہ حویلی 1983 میں 16 لاکھ 53 ہزار ڈالر میں خریدی تھی۔
اس حویلی کی تعمیر سال 1931 میں ہوئی تھی، جو تقریباً 7 ہزار 100 مربع فٹ کے رقبے پر پھیلی ہوئی ہے۔
اس کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ اس حویلی کی اصل قیمت 55 لاکھ ڈالر ہے، تاہم جو رقم براہیم بن لادن طلب کر رہے ہیں اس کی وجہ حالیہ مہنگائی ہے۔
Comments are closed.