حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب پر ڈرون حملوں پر امریکا اور خلیج تعاون کونسل نے مذمت کرتے ہوئے فوری حملے بند کرنے پر زور دیا ہے۔
خلیج تعاون کونسل کی سیکریٹریٹ جنرل نے حوثیوں کےسعودی عرب پرڈرون حملوں کی مذمت کی ہے، ایک بیان میں تعاون کونسل نے کہا کہ عالمی برداری حوثیوں کےدہشت گردحملوں کوروکنےکیلئےفوری اقدامات کرے۔
امریکی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر یمن میں جنگ کے خاتمے کی کوششیں کررہے ہیں اور سعودی عرب نے بھی یمن بحران کے حل کی خاطر مذاکرات کی حمایت کی ہے ایسے میں حوثیوں کے حملے جاری رہنے پر امریکا کو بہت تشویش ہے۔
امریکی دفترخارجہ نے حوثیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ سعودی عرب کے اندر عام شہریوں کو نشانہ بنانے کی خاطر کی جانے والی کارروائیاں فوری طور پر بند کرے اور یمن میں ئی فوجی کارروائیوں سے بھی گریز کرے۔
واضح رہے کہ عرب اتحاد نے یمن سے حوثی ملیشیا کا سعودی عرب پر چھوڑا گیا بارود سے لدا ایک ڈرون مار گرایا تھا۔ یہ 24 گھنٹوں میں میں دوسرا ڈرون حملہ تھا۔
The post امریکا اور عرب کونسل کی سعودی عرب پر ڈرون حملوں کی مذمت appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.
Comments are closed.