وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ افغانوں کے نو ارب ڈالر ریلیز کیے جائیں۔ افغانستان کی معیشت دیوالیہ ہونے کے قریب ہے۔
لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر کے عشائیے سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان امدادی سرگرمیوں کا مرکز بننے کے لیے تیار ہے، افغان عوام کی مدد کے لیے تعاون کریں گے۔ برطانیہ طالبان سے رابطہ کرے، وہاں انسانی المیہ جنم لینے کو ہے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشت گردوں کا کوئی ٹھکانہ نہیں، مغربی میڈیا چاہے تو آکر دیکھ لے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مغربی ممالک پاکستان کو قربانی کا بکرا بنانا چاہتے ہیں۔ پاکستان اکیلے افغان مسئلے کو حل نہیں کر سکتا اور نہ یہ صرف پاکستان کی ذمے داری ہے۔
Comments are closed.