فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے اسرائیل پر حملے پر امریکا کا کہنا ہے کہ امریکا اسرائیل کی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ امریکا اسرائیل کے خلاف حماس کے خوفناک حملوں کی واضح طور پر مذمت کرتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کا کوئی جواز نہیں ہوتا، حملے میں اسرائیلیوں کے جانی نقصان پر افسوس ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکا اسرائیل کے حق دفاع کی حمایت کرتا ہے، امریکا اسرائیل کے ساتھ قریبی رابطے میں رہے گا۔
واضح رہے کہ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے اسرائیل پر زمین، سمندر اور فضا سے حملے کیے ہیں، جن میں 100 اسرائیلی ہلاک اور 800 سے زیادہ زخمی ہوگئے جبکہ متعدد کو یرغمال بنا لیا گیا۔
Comments are closed.