بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

امجد آفریدی، شمیم آفریدی پیپلز پارٹی میں شامل

خیبر پختون خوا کے سینیٹر شمیم آفریدی اور ایم پی اے امجد آفریدی نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

سینیٹر شمیم آفریدی اور ایم پی اے امجد آفریدی کی جانب سے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کوہاٹ میں ہونے والے جلسۂ عام میں کیا گیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں کہ حکومت میں شامل ارکانِ اسمبلی ہم سے رابطے میں ہیں، ارکان اسمبلی کے پاس آج موقع ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے خطاب کے دوران پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے سینیٹر شمیم آفریدی اور ایم پی اے امجد آفریدی کو خوش آمدید بھی کہا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی کا اس موقع پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کوہاٹ کے لوگوں پر ظلم کر رہی ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے جلسے سے خطاب میں یہ بھی کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کوہاٹ کے لوگوں کو اکیلا نہیں چھوڑے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.