خیبر پختون خوا کے سینیٹر شمیم آفریدی اور ایم پی اے امجد آفریدی نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
سینیٹر شمیم آفریدی اور ایم پی اے امجد آفریدی کی جانب سے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کوہاٹ میں ہونے والے جلسۂ عام میں کیا گیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے خطاب کے دوران پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے سینیٹر شمیم آفریدی اور ایم پی اے امجد آفریدی کو خوش آمدید بھی کہا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی کا اس موقع پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کوہاٹ کے لوگوں پر ظلم کر رہی ہے۔
فیصل کریم کنڈی نے جلسے سے خطاب میں یہ بھی کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کوہاٹ کے لوگوں کو اکیلا نہیں چھوڑے گی۔
Comments are closed.