وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے صوبے کے تمام اسکول یکم فروری سے کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سال بغیر امتحانات کےبچوں کواگلی کلاس میں پروموٹ نہیں کیاجائے گا۔
کراچی میں محکمہ تعلیم کی اسٹرینگ کمیٹی کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں سے میڈیا کو آگاہ کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات یکم جولائی سے15 جولائی تک جاری رہیں گے جب کہ گیارہوی بارہویں جماعت کے امتحانات 28 جولائی سے 16 اگست تک جاری رہیں گے۔
وزیرتعلیم نے بتایا کہ امتحانات کے حوالے سے تبدیلیاں کی گئی ہیں، تفصیلی جوابات کا حصہ 40فیصد سےکم کرکے20فیصد کردیاہے اور امتحانی پرچے کا دورانیہ دو گھنٹے رکھا گیا ہے، امتحانات کورونا ایس او پیز کے تحت لیے جائیں گے اور ضوابط پر عملدرآمد کے لیے ضلعی انتظامیہ سے مدد بھی لی جائے گی۔
سعید غنی نے کہا کہ رواں برس تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات صرف جولائی میں ہوں گی، کراچی کے کچھ کالجز میں کورونا کے کیسز سامنے آئے ہیں جن کالجز میں کورونا کے کیسز آتے تھے انھیں کچھ وقت کیلیے بند کردیا گیا تھا، اپوا کالج کو کورونا کیسز آنے پر بند کردیاہے، ابھی بھی کراچی کے2کالجز بند ہیں، اسکولوں میں 9124کورونا ٹیسٹ کیے، 331 کیسز مثبت آئے، 5.5فیصدشرح ہے۔
The post امتحانات کی تاریخ اور طریقہ کار میں تبدیلی کا اعلان appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.
Comments are closed.