اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرِ تعلیم سندھ سعید غنی نے بتایا کہ صوبے بھر میں پہلی سے آٹھویں جماعت کے امتحانات 7 جون سے ہوں گے۔
انہوں نے بتایا کہ نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات یکم جولائی سے شروع ہوں گے جو 15 جولائی تک جاری رہیں گے۔
سعید غنی نے بتایا کہ گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات کا آغاز 28 جولائی سے ہو گا، یہ امتحانات 16 اگست تک جاری رہیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ پریکٹیکل اب اسکولوں اور کالجوں میں ہی ہوں گے، تمام بورڈز امتحانات کے نتائج 90 روز میں تیار کریں گے، میٹرک کا رزلٹ 15 ستمبر کو جاری کیا جائے گا۔
وزیرِ تعلیم سندھ سعید غنی نے مزید بتایا کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ امتحانات کے دوران بھی کورونا ایس او پیز کا خاص خیال رکھا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ محکمۂ تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا ہے کہ ایس او پیز پر عمل در آمد کے لیے ضلعی انتظامیہ سے مدد طلب کی جا سکتی ہے۔
Comments are closed.