جمعہ21؍جمادی الاول 1444ھ 16؍دسمبر 2022ء

امام الحق کو ٹانگ میں دوبارہ کھنچاؤ کی شکایت

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر امام الحق کو ٹانگ میں دوبارہ کھنچاؤ محسوس ہونے لگا۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں امام الحق دائیں ٹانگ کے گھٹنے پر آئس بیگ لگا کر ٹریننگ سیشن میں شریک ہوئے تاہم انہوں نے پریکٹس نہیں کی۔

نیشنل اسٹیڈیم میں امام الحق کو چلنے کے دوران لنگڑاتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔

یاد رہے کہ امام الحق ملتان ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں بھی انجری کا شکار ہوگئے تھے اور وہ میچ کی دوسری اننگز میں بطور اوپنر بیٹنگ کے لیے نہیں آئے تھے۔

امام الحق کو ملتان ٹیسٹ کے دوران ایم آر آئی کے لیے اسپتال لے جایا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.