پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر امام الحق کو ٹانگ میں دوبارہ کھنچاؤ محسوس ہونے لگا۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں امام الحق دائیں ٹانگ کے گھٹنے پر آئس بیگ لگا کر ٹریننگ سیشن میں شریک ہوئے تاہم انہوں نے پریکٹس نہیں کی۔
نیشنل اسٹیڈیم میں امام الحق کو چلنے کے دوران لنگڑاتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔
یاد رہے کہ امام الحق ملتان ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں بھی انجری کا شکار ہوگئے تھے اور وہ میچ کی دوسری اننگز میں بطور اوپنر بیٹنگ کے لیے نہیں آئے تھے۔
امام الحق کو ملتان ٹیسٹ کے دوران ایم آر آئی کے لیے اسپتال لے جایا گیا تھا۔
Comments are closed.