متحدہ عرب امارات میں 24 گھنٹوں میں 2 لاکھ 91 ہزار کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے۔
امارتی وزارت صحت کے مطابق متحدہ عرب امارات میں 24 گھنٹوں میں 1 ہزار 675 کورونا مریضوں کی تشخیص ہوئی۔ یوں امارات میں کورونا مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 34 ہزار 582 ہوگئی ہے۔
وزارت صحت نے مزید بتایا کہ متحدہ عرب امارات میں 24 گھنٹوں میں کورونا سے 8 اموات ہوئیں ہیں۔
وزارت صحت کے مطابق متحدہ عرب امارات میں کورونا سے اموات کی تعداد ایک ہزار 819 ہوگئی، جبکہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1 ہزار 556 کورونا وائرس کے مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔
وزارت صحت نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 6 لاکھ 12 ہزار 998 ہوگئی ہے۔
Comments are closed.