بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

امارات: کورونا حفاظتی اقدامات کی خلاف ورزی پر قید و جرمانہ ہوگا

متحدہ عرب امارات میں حکام نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف حفاظتی اقدامات کی دانستہ خلاف ورزی پر قید اور جرمانہ ہو سکتا ہے۔

مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حکام نے اس حوالے سے دو وفاقی قوانین کا حوالہ دیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کو جیل یا جرمانہ ہو سکتا ہے۔

حکا کا مزید کہنا ہے کہ عوام میں قانونی معاملات کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے کے لیے ان قوانین سے متعلق معلومات شیئر کی جا رہی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.