متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس کی صورتحال پر وزارت صحت نے ابوظبی سے جاری بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں1 لاکھ 68 ہزار 781 کورونا ٹیسٹ کئے گئے۔ جس کے نتیجے میں3 ہزار 966 نئے کورونا مریضوں کی تشخیص ہوئی۔
وزارت صحت نے مزید بتایا کہ 24 گھنٹوں میں کورونامریضوں کی تعداد 2 لاکھ 93 ہزار 52 ہوگئی ہے۔ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 8 مریض انتقال کر گئے۔
وزارت صحت نے مزید کہا کہ کورونا سے اموات کی تعداد 819 ہوگئی ہے۔ اور 24 گھنٹوں میں 3 ہزار 294 کورونا مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔
وزارت صحت نے کہا کہ کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 2 لاکھ 67 ہزار 24 ہوگئی ہے۔
Comments are closed.