متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ میں غیر متوقع بارشوں کے بعد ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی۔
ریاست فجیرہ کی اہم شاہراہوں اور رہائشی عمارتوں کے اطراف بارش کا پانی جمع ہوگیا ہے، بتایا جاتا ہے کہ فجیرہ ملک کے دیگر علاقوں کے مقابلے میں بارش سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔
ریاست میں ریسکیو آپریشن جاری ہے اور محصور لوگوں کو دبئی اور ابوظبی پولیس نے مدد فراہم کی۔ اس کے علاوہ کئی سو افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب ریاست راس الخیمہ میں بھی بارش سے متعدد سڑکیں بہہ گئیں۔
ادھر ابوظبی کے شہر العین میں بھی بارش ہوئی۔ اس کے علاوہ دبئی اور شارجہ میں ہلکی بارش ہوئی۔
Comments are closed.