قومی اسمبلی کی جانب سے الیکشن ایکٹ 2017ء میں ترمیم کا بل منظور کرلیا گیا ہے۔
قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ دینے سے متعلق سابق حکومت کی ترامیم ختم کر دی گئیں۔
وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے قومی احتساب آرڈیننس 1999ء میں مزید ترمیم کا بل پیش کیا۔
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ووٹنگ مشین کے ذریعے ملک بھر میں ایک ہی روز الیکشن کرانا ممکن نہیں، الیکٹرونک ووٹنگ مشین (ای وی ایم ) پر مختلف جماعتوں کے تحفظات ہیں، گزشتہ حکومت نے مشین پر فریقین کو اعتماد میں نہیں لیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ رولز بلڈوز کرتے ہوئے بل منظور کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس نومبر میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن کے اعتراضات اور واک آؤٹ کے باوجود انتخابات میں رائے شماری کے لیے الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کے استعمال کا ترمیمی بل منظور کیا گیا تھا۔
اس بل کے تحت 2017ء کے الیکشن ایکٹ میں دو ترامیم کی گئی تھیں جو کہ ووٹنگ کے لیے الیکٹرانک مشینوں کے استعمال اور بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو انٹرنیٹ کے ذریعے ووٹنگ کا حق دینے سے متعلق تھیں۔
بل کی منظوری کے بعد اپوزیشن کے ارکان اسمبلی ایوان سے واک آؤٹ کر گئے تھے۔
Comments are closed.