الیکٹرانکس مارکیٹ کراچی کے تاجر کے اغوا کا مرکزی ملزم گلشن اقبال سے گرفتار کرلیا گیا، تاجر کو 10 روز قبل اغواء کے بعد51 لاکھ روپے تاوان لے کر چھوڑا گیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم امام الدین کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ دیگر ملزمان رقم لے کر کوئٹہ فرار ہوگئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم مغوی کا دوست تھا اور اسے زمین دلوانے کے بہانے بلوایا تھا، واردات میں استعمال ہونےوالی گاڑی بھی برآمد کرلی گئی۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.