وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ اگر آج الیکشن ہوگئے تو یہ خونی الیکشن ہوں گے، جمہوری سیاسی نظام چل رہا ہے، اسے چلنے دیں، کسی تیسرے آپشن کی راہ نہ نکالیں۔ حکومت الیکشن کمیشن کی حمایت میں کھڑی ہوگئی۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں سیکیورٹی چیلنجز اور شدید معاشی بحران درپیش ہے، عسکری اداروں کا کہنا ہے کہ آدھی فوج دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مصروف ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ فوج مردم شماری میں سیکیورٹی دے، دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑے یا انتخابات کرائے؟
وزیرِ قانون نے کہا کہ پنجاب میں الیکشن آگے بڑھانے کا فیصلہ الیکشن کمیشن کا ہے، حکومت کا نہیں۔
اعظم تارڑ کا کہنا تھا کہ عدلیہ کا جو موجودہ تاثر بن رہا ہے وہ عدالیہ کے لیے بھی لمحۂ فکریہ ہے۔
Comments are closed.