پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے گورنر خیبر پختونخوا غلام علی کے خلاف انتخابات کی تاریخ نہ دینے پر توہین عدالت کی کارروائی کیلئے درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر دی۔
سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود کے پی میں انتخابات کی تاریخ نہ دینے پر اسپیکر کے پی اسمبلی مشتاق غنی نے گورنر غلام علی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے گورنر کے پی کو صوبے میں انتخابات کی تاریخ دینے کا حکم دیا، لیکن گورنر کے پی نے الیکشن کمیشن کے متعدد خطوط کے جواب میں بھی انتخابات کی تاریخ نہیں دی۔
سپریم کورٹ اپنے یکم مارچ کے فیصلے پر عملدرآمد کا حکم دے، سپریم کورٹ گورنر کے پی کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی فوری شروع کرے، عدالت گورنر کے تاریخ نہ دینے کی صورت میں صدر مملکت کو انتخابات کی تاریخ دینے کا حکم دے۔
درخواست میں مزید کہا گیا کہ گورنر نے اعلیٰ آئینی عہدیدار ہونے کے باوجود سپریم کورٹ کے حکم اور آئین کی خلاف ورزی کی، گورنر کے پی کے خلاف سنگین غداری کی کارروائی شروع کرنے کا بھی اختیار رکھتے ہیں۔
گورنر کے پی کو آئین کی خلاف ورزی پر فوری عہدے سے ہٹا دینا چاہیے۔
درخواست میں گورنر کے پی غلام علی اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔
Comments are closed.