پاکستان مسلم لیگ ن نے الیکشن کے لیے امیدواروں کے انٹرویوز شروع کردیے۔
مسلم لیگ ن کی ڈویژنل کوآرڈینیشن کمیٹی نے پارٹی ٹکٹوں کے لیے کام کا آغاز کردیا ہے۔ کوآرڈینیشن کمیٹی میں پرویز رشید، ملک ابرار، طاہرہ اورنگزیب اور عطا تارڑ شامل ہیں۔
ٹکٹوں کی تقسیم کے لیے قائم کمیٹی 29 نومبر تک امیدواروں کے انٹرویوز مکمل کرے گی۔
اٹک کی 2 قومی اور 5 صوبائی نشستوں کے لیے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کے انٹرویوز مکمل ہوگئے ہیں جبکہ کمیٹی کے ڈویژنل کوآرڈینیٹر پرویز رشید آج بھی امیدواروں کے انٹرویوز کریں گے۔
ضلع راولپنڈی کی 5 تحصیلوں سے پارٹی ٹکٹ کی درخواست دینے والوں کے انٹرویوز آج ہوں گے۔
بعدازاں ڈویژنل کوآرڈینیشن کمیٹی اپنی تجاویز مرکزی پارلیمانی بورڈ مسلم لیگ ن کو پیش کرے گی۔
Comments are closed.