بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کالعدم تصور ہوتی ہے، شرجیل میمن

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کالعدم تصور ہوتی ہے۔

اپنے بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان نے جھوٹا بیان حلفی دیا، سیاسی جماعت کا غیر ملکی فنڈز لینا غیر قانونی ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ عمران خان نوجوان نسل کو سڑکوں پر لاتے ہیں، اداروں کی توہین کرتے ہیں، ان کے خلاف بیانات دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے 13 اکاؤنٹس کی تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں، وفاق الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد بھی نرمی سے کام لے رہا ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان کا کیس اوپن اینڈ شٹ ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.