الیکشن کمیشن آف پاکستان کے کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن کروانے کے فیصلے کے بعد ایم کیو ایم پاکستان کا موقف سامنے آگیا۔
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما رؤف صدیقی کا کہنا ہے کہ غیر قانونی حلقہ بندیوں کے ساتھ الیکشن میں حصہ لینا ان حلقہ بندیوں کو تسلیم کرنے کے مترادف ہے۔
احتساب عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رؤف صدیقی نے کہا کہ ہم اس ظلم کو تسلیم نہیں کر سکتے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی حکومت سندھ کی درخواست مسترد کردی اور کہا ہے کہ کراچی، حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کل ہی ہوں گے۔
ترجمان صوبائی الیکشن کمیشن کے مطابق بلدیاتی انتخابات شیڈول کے مطابق 15 جنوری کو ہوں گے۔
الیکشن کمیشن کے جاری اعلامیے میں سندھ حکومت کو پُر امن انتخابات کے لئے فول پروف انتظامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
Comments are closed.