اتوار 19؍شعبان المعظم 1444ھ12؍مارچ 2023ء

الیکشن کمیشن کو تسلیم نہیں کرتے تو درخواست لیکر کیوں آئے؟ صحافی کا بابر اعوان سے سوال

اسلام آباد میں الیکشن کمیشن آمد پر تحریکِ انصاف کے وکیل بابر اعوان سے صحافی نے عمران خان سے متعلق سوالات پوچھ لیے۔

صحافی نے پوچھا کہ عمران خان الیکشن کمیشن کو تسلیم ہی نہیں کرتے اور آپ درخواست لے کر یہاں آگئے، یہ دہرا معیار کیوں؟

اس سوال کا جواب دیتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ پی ٹی آئی، عمران خان اور میں سب الیکشن کمیشن کو تسلیم کرتے ہیں۔

بابر اعوان نے کہا کہ جو جانبدارانہ اقدامات، فیصلے اور رویے ہوتے ہیں انہیں تسلیم نہیں کرتے۔

صحافی نے پوچھا کہ عدالتوں میں جانا ہوتا ہے تو عمران خان کہتے ہیں کہ جان کو خطرہ ہے، ریلی نکالیں گے تو جان کوخطرہ نہیں ہے؟

اس سوال پر بابر اعوان نے کہا کہ حکومت بتا رہی ہے کہ تھریٹ ہے اور عمران خان کو سیکیورٹی نہیں دی جا رہی۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر بابر اعوان کی جانب سے اسلام آباد میں دائر درخواست میں دفعہ 144 کے نفاذ کو ختم کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پنجاب حکومت دفعہ 144 کا نفاذ کر کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے پیرا 15 کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ انتخابی مہم تحریکِ انصاف کا آئینی حق ہے، پنجاب حکومت پی ایس ایل میچ کو جواز بنا کر ریلی کو روکنے کی کوشش کر رہی ہے، ریلی اور پی ایس ایل کے میچ کا روٹ مختلف ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.