الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے ملک بھر کے ووٹرز کی آسانی کے لیے بڑا اعلان کردیا۔
اعلامیے کے مطابق ای سی پی نے 8300 کی ایس ایم ایس سروس مفت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسلام آباد سے جاری اعلامیے کے مطابق ای سی پی کے اس فیصلے کے تحت ووٹرز 15 دسمبر تک بلا معاوضہ اپنا ووٹ چیک کرسکیں گے۔
ای سی پی اعلامیے کے مطابق ووٹرز اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر 8300 پر میسج کریں گے تو انہیں الیکشن کمیشن سے فوری طور پر اپنے ووٹ کے تمام کوائف مل جائیں گے۔
Comments are closed.