ہفتہ25؍ربیع الاول 1444ھ22؍اکتوبر 2022ء

الیکشن کمیشن کا فیصلہ سُن کر عمران خان کا کیا ردِعمل ہے؟

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی تازہ ترین تصویر شیئر کر دی ہے۔

فواد چوہدری نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کیا ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ میں تحریک انصاف کے کارکنان اور پاکستان کے شہریوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جس طرح پورے ملک میں بغیر کسی کال کے وہ باہر نکل رہے ہیں اور اپنے جذبات کا اظہار کر رہے ہیں۔

اُن کا عمران خان کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے مزید لکھنا ہے کہ  عمران خان کی یہ تصویر اب سے کچھ لمحے پہلے کی ہے، اطمینان جو اِن کہ چہرے پر ہے یہ عوام پر اعتبار کا اعتماد ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے عمران خان کے لیکشن کمیشن سے نااہل ہونے پر گرفتاری کا مطالبہ کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ توشہ خانہ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیرِ اعظم عمران خان کو نااہل قرار دے دیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے توشہ خانہ کیس کا فیصلہ سنایا۔

ممبر پنجاب بابر حسن بھروانہ ناسازیٔ طبیعت کے باعث آج بینچ کا حصہ نہیں تھے۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.