ضمنی انتخابات کے دوران کوڈ آف کنڈکٹ پرعملدرآمد کروانے کے معاملے پر الیکشن کمیشن کا صوبائی الیکشن کمیشن سندھ اور پنجاب کو مراسلہ ارسال کردیا۔
مراسلے کے مطابق ضمنی انتخابات کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کیلئے کوڈ آف کنڈکٹ جاری کیا گیا تھا، کوڈ آف کنڈکٹ کی کچھ شقوں کی خلاف ورزی کے واقعات سامنے آرہے ہیں، ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کو کوڈ آف کنڈکٹ کے متعلق آگاہ کیا جائے۔
مراسلے میں کہا گیا کہ ضلعی مانیٹرنگ آفیسر اورمانیٹرنگ ٹیمیں کوڈ آف کنڈکٹ پرعملدرآمد کیلئے فعال کردار ادا کریں، عوامی عہدیداران اور ارکان اسمبلی کو حلقوں میں داخلے سے ہرصورت روکا جائے، کسی رکن اسمبلی کوحلقے میں داخل ہونے پر پولیس اورضلعی انتظامیہ کی مدد سے باہرنکالا جائے۔
مراسلے میں کہا گیا کہ متعلقہ ڈپٹی کمشنرز اورضلعی پولیس افسران الیکشن کمیشن کی ہدایات پرعملدرآمد یقینی بنائیں، انتظامیہ کی کسی نرمی یا غفلت کی صورت میں الیکشن کمیشن ہیڈکوارٹرز کو آگاہ کیا جائے۔
Comments are closed.