ہفتہ10؍شوال المکرم 1442ھ 22؍ مئی 2021ء

الیکشن کمیشن کا حکم مانیں گے، فواد چوہدری

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا حکم مانیں گے، انتخابات میں پنجاب حکومت مکمل غیر جانب دار رہی ہے۔

ڈسکہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے  فواد چوہدری نے کہا کہ علی اسجد یہاں سے واضح طور پر جیت چکے ہیں، چاہتے ہیں کہ ووٹنگ الیکٹرونک کردی جائے تاکہ ووٹ کا پتا لگ جائے۔

غلام سرور خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو دھاندلی میں ملوث افراد کے خلاف سخت ایکشن لینا چاہیے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ الیکٹرونک ووٹنگ کے لیے الیکشن کمیشن سے رابطہ کریں گے، نتائج آنے کے بعد یہاں پر اپنی جیت کا جشن منائیں گے۔

 عثمان ڈار نے کہا کہ ن لیگ والے شرم ناک واقعے کے بعد منہ چھپاتے پھر رہے ہیں، اندازہ ہی نہیں تھا کہ مریم نواز اخلاقی طور پر اس حد تک گر سکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے مطالبہ ہے کہ علی اسجد کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.