الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سابق وزیراعظم اور نو منتخب سینیٹر یوسف رضا گیلانی سے متعلق حکمران جماعت تحریک انصاف کی جلد سماعت کی درخواست منظور کرلی ہے۔
الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب و دیگر کی یوسف رضا گیلانی سے متعلق درخواست پر کل سماعت ہوگی۔
پی ٹی آئی کی جلد سماعت کی درخواست میں کہا گیا کہ یوسف رضا گیلانی چیئرمین سینیٹ کے امیدوار ہیں، جس کا انتخاب 12 مارچ کو شیڈول ہے۔
درخواست میں مزید کہا گیا کہ الیکشن کمیشن نے 11 مارچ کو کیس سماعت کے لیے مقرر کر رکھا ہے، مناسب ہوگا کہ وقت ضائع کیے بغیر کیس کی فوری سماعت کی جائے۔
فرخ حبیب، کنول شوزب اور ملیکہ بخاری کی دائر درخواست میں کہا گیا کہ پہلی بار ہوا کہ چیئرمین سینیٹ کا امیدوار انتخابی بدعنوانی کا مرتکب قرار پایا۔
Comments are closed.