الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے وزیراعظم شہباز شریف کو ٹھٹھہ جانے سے روک دیا۔
اس حوالے سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا کہ وزیراعظم کو سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا شیڈول جاری ہونے پر روکا گیا۔
ای سی پی کے مطابق وزیراعظم کو ٹھٹھہ میں واٹر سپلائی اسکیم کےفور فیز ون کا افتتاح کرنا تھا۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ سندھ کے 14 اضلاع میں 24 جولائی کو بلدیاتی الیکشن ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.