بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

الیکشن کمیشن نے شفاف سینیٹ انتخاب کرایا: سلیم مانڈوی والا

سینیٹ کے ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا کہتے ہیں کہ الیکشن کمیشن نے آئین کے مطابق سینیٹ کے انتخابات شفاف کرائے ہیں۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے باہر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان کے سینیٹ الیکشن کے حوالے سے الیکشن کمیشن پر لگائے گئے الزامات پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے کڈنی ہل ریفرنس کی سماعت کرتے ہوئے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا سمیت تمام ملزمان پر 16 مارچ کو فردِ جرم عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے کہیں بھی آئین سے باہر جانے کی کوشش نہیں کی ہے، الیکشن کا ایک عمل ہے وہ رک نہیں سکتا۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے مزید کہا کہ ہار جیت ایک عمل ہے اس میں ہم ایک دوسرے کے دشمن نہیں ہو جاتے، موجودہ چیئرمین سینیٹ کے ساتھ بھی 3 سال کام کیا ہے۔

ان کا آج احتساب عدالت میں ہونے والی سماعت کے متعلق کہنا تھا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے پہلے کہا کہ ضمنی ریفرنس لانا ہے، آج کہا نہیں لانا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.