الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی ) نے اپنے دفاتر کےلیے فول پروف سیکیورٹی مانگ لی۔
ای سی پی نے وزارت داخلہ کو فول پروف سیکیورٹی کے حوالے سے خط لکھ دیا ہے۔
خط میں مطالبہ کیا گیا کہ الیکشن کمیشن کے مرکزی، صوبائی اور ضلعی دفاتر اور عملے کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے۔
ای سی پی نے وزارت داخلہ سے خط کے ذریعے کہا کہ چیف سیکریٹریز اور پولیس کو موجودہ صورتحال کے پیش نظر سکیورٹی بڑھانے کا کہا جائے۔
وزارت داخلہ نے الیکشن کمیشن کے خط پر صوبوں کو ہدایات جاری کردی ہیں۔
Comments are closed.